علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر سے نارووال سٹیشن پہنچی، مسافروں کو مشکلات کا سامنا
نارووال+بدو ملہی (نامہ نگاران) علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین تقریباً تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے نارووال اور بدو ملہی ریلوے سٹیشن پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکو ٹ براستہ نارووال سے لاہور سے کراچی جانے والی10ڈائون علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین وزیر آباد میں کانٹا کانظا م خراب ہونے کے باعث ٹرین تاخیر کا شکار ہونے کے باعث تقریباً تین گھنٹے تاخیر سے نارووال ریلوے سٹیشن پر پہنچی اس دوران ٹرین میں سوار اور ریلوے سٹیشنوںپر ٹرین کا انتظار کرنے والے مسافروں کو بڑی ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا اور مجبور ہوکر بسوں ، ویگنوں اور دیگر ذرائع سے اپنی اپنی منازل کو روانہ ہونا پڑا۔