کینسرسے بچائو کا عالمی دن کل منایا جائے گا
اسلا م آباد (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرسے بچائو کا عالمی دن کل اتوار کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں اس خطرناک اور جان لیوا مرض سے آگاہی اور اس سے بچائو کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے کینسر کے عالمی دن کے موقع پرجہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور محکمہ صحت کے زیراہتمام سیمینارز، واکس اورمختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ماہرین صحت اور مقررین کینسر کی تباہ کاریوں اور اس سے بچائو کے متعلق معلومات فراہم کریںگے۔