• news

پاکستان کی اقتصادی امداد بند کرنا خود امریکہ کے مفاد میں نہیں: ر انا تنویر

مریدکے (نامہ نگار) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پر امن، مضبوط معاشی پاکستان اقوام عالم کے اپنے مفاد میں ہے ۔امریکی صدر ٹرمپ تعصب سے بالا تر ہو کر دیکھیںتو پاکستان کی دشت گردی کے خاتمہ کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں۔دفاعی نقطہ نظر سے اقتصادی امداد بند کرنا خود امریکہ کے مفاد میں نہیں۔نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اندرونی و بیرونی سازشوں کے باوجود آج کا پر امن پاکستان ہماری حکومتی کارکردگی کا بین ثبوت ہے۔حکومت آج گئی کل گئی کا کہنے والے نجومی ملک و ملت کے خیر خواہ نہیں اسلام دشمن مخالف قوتوں کی تو سمجھ آ تی ہے مگر اندرونی سیاسی خلفشار مافیا کی سازش سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کیساتھ پر امن اور برابری کی سطح پر مذاکرات کے ہر وقت خواہاں ہیں۔ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور ایٹمی طاقت ہونے کے ناطہ سے مزید ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے۔ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو ہزار بار سوچنا ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ الحمدللہ آج پاکستان دفاعی لحاظ سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں داخل ہو چکاہے۔ الیکشن 2018ون کر کے جاری میگا پراجیکٹس مکمل کر کے مزید معاشی استحکام لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک نا صرف پاکستان کیلئے معاشی استحکام کا باعث ثابت ہو گا بلکہ دیگر ہمسایہ ممالک کو بھی فائد ہ حاصل ہو گا۔۔اسرائیل بھار ت اور امریکہ کو نئی پریشانی لاحق ہے کہ پاکستان کو اپنے پاوں پر کھڑا ہو نے جا رہا ہے جو ایک ایٹمی طاقت ۔مضبوط مسلح افواج کے ساتھ اقوام عالم میں ابھر چکاہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بد قسمتی سے ماضی کے عدالتی فیصلوں سے ہمارے عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہیں مگر ہم نہیں چاہتے کہ ایسے واقعات مستقبل میں بھی ہوں کیونکہ عدل و انصاف کی پاسداری و مضبوطی سے ہی قومیں مستحکم ہو تی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن