ساہیوال: قادرآباد کول پاور پلانٹ مرمت کے بعد چالو، بجلی کی 1320 میگاواٹ پیداوار شروع
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) قادرآباد کول پاور پلانٹ کا یونٹ نمبر 1 مرمت کے بعد گزشتہ روز دوبارہ چالو کر دیا گیا جس کے بعد قادرآباد کول پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار 1320 میگاواٹ مکمل ہو گئی ہے۔ چند روز قبل قادرآباد کول پاور پلانٹ کے یونٹ نمبر 1 کو مرمت کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز 4 بجے اس نے پیداوار شروع کر دی۔