چار عرب ممالک نے قطر سے متعلق انسانی حقوق کمشن کی رپور ٹ مسترد کر دی
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کے سفارتی مشنوں نے دوحہ سے متعلق انسانی حقوق کمشنری کی تکنیکی ٹیم کی رپورٹ مستر د کردی۔ العریبیہ نیوز کے مطابق دہشتگردی کے خلاف برسر پیکار 4 عرب ممالک نے قطرسے متعلق انسانی حقوق کمشنری کی رپورٹ مستر د کردی ہے ۔ مملکت، بحرین ، مصر اورامارات کے سفارتی وفود کا کہناتھا کہ بین الاقوامی رپورٹ میں جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔عالمی ٹیم نے سیاسی بحران کو گمراہ کن شکل میں پیش کیا ہے۔ چاروں ملکوں کا کہنا تھا کہ قطر کے حکام سیاسی بحران کے حل کے سلسلے میں کوئی بھی ٹھوس فارمولہ قبول نہیں کریںگے۔