صدر نے قومی اسمبلی کے بعد سینٹ کا اجلاس بھی 12 فروری کو طلب کرلیا
اسلام آباد (آئی این پی + اے پی پی) ایوان بالا (سینٹ) اور ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کے اجلاس پیر 12فروری کو صدر مملکت کی جانب سے طلب کرلئے گئے۔ سینٹ اجلاس 3بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 5بجے ہوگا ۔ جمعہ کوسینٹ سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس 12فروری 2018 بروزپیرشام3بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کا اجلاس بھی 12فروری 2018 بروزپیرشام5بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا تھا۔