• news

سعودی حکومت نے منگل سے حج و عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دیدی

اسلام آباد ( آن لائن ) سعودی عرب نے ( منگل )6فروری سے تمام حج وعمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کو لازمی قراردے دیا، سعودی سفارت خانے سے جاری ہونے والی دستاویز کے مطابق تمام پاکستانی حج و عمرہ زائرین کے پاسپورٹ جمع کروانے سے قبل بائیومیٹرک کا اندراج لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ عمرہ زائرین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ بائیومیٹرک کی تصدیق کیلئے اپنے قریبی سنٹر جانے سے پہلے پیشگی وقت لے لیں، تاکہ کسی قسم کی مشکل سے بچا جاسکے۔ اس سلسلے میں پاکستان میں بائیومیٹرک نظام کی تصدیق کیلئے سعودی عرب کی جانب سے مقررکردہ کمپنی کو حج وعمرہ زائرین کیلئے ملک بھر میں سنٹرز کو ہدایا ت جاری کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ سعودی سفارتخانے نے نومبر ودسمبر کے دوران عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک نظام کی تصدیق کو ملتوی کردیا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن