• news

سپریم کورٹ نے سری لنکا اور تھائی لینڈ میں قید پاکستانیوں کے بارے میں اقدامات کی یقین دہانی پر درخواست نمٹادی

اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سری لنکا اور تھائی لینڈ میں قید پاکستانیوں سے متعلق درخواست نمٹا دی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت ایک ماہ اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے ۔سری لنکا اور تھائی لینڈ میں قید پاکستانیوں سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ان ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبالے کے معاہدوں پر ان کی روح کے مطابق عمل کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ ایک ماہ میں ان قیدیوں کے حوالے سے اقدامات اٹھا لیں گے۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے درخواست نمٹا دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن