• news

سی پیک سے پاکستان مصر تجارتی رابطوں کے فروغ میں مدد ملے گی: مصری سفیر

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اور مصر کی باہمی تجارت 200 ملین ڈالر ہے جو استعداد سے کہیں کم ہے،دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کی کاوشوں میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو پاکستان میں مصر کے سفیر احمد فیدل یعقوب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصر کے سرمایہ کار پاکستان میں تعمیرات کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، سی پیک منصوبے سے دوطرفہ تجارت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا تاہم دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو چاہئے کہ دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

ای پیپر-دی نیشن