پنشن سے محروم محکمہ تعلیم کے ملازم اور گھریلو جھگڑے پر خا تون کی خود کشی
چوک سرور شہید‘ خانیوال (نامہ نگار‘ خبر نگار) رشوت کی رقم پنشن ادائیگی کیلئے نہ دے سکنے پر محکمہ تعلیم کے درجہ چہارم کا ملازم ٹرین کے سامنے لیٹ گیا گھریلو جھگڑے پر خاتون نے کالا پتھر پی لیا۔ تفصیل کے مطابق محلہ رحمان کا رہائشی محکمہ تعلیم کا سابقہ ملازم غلام محمد جو کہ سال 2016میں ریٹائرہوا محکمہ تعلیم خانیوال کے اہلکار مذکورہ شخص سے پنشن واجبات کی ادائیگی کیلئے 50ہزارروپے رشوت طلب کررہے تھے رشوت نہ دینے کی سکت کے باعث مذکورہ ملازم عرصہ 2سال سے ریٹائرمنٹ کے بعد تمام واجبات سے محروم تھا درجہ چہارم کے اس ملازم نے جس کی سات بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں حالات سے دلبرداشتہ ہوکر گزشتہ روز ملت ایکسپریس کے نیچے آکر خود کشی کرلی ملازم کے گھر اطلاع ملتے ہی پورے محلے میں سوگ طاری ہوگیا ذرائع کے مطابق خود کشی کرنے والے ملازم نے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر افسران کو درخواستیں بھی گزاررکھی تھیں خودکشی کرنے والے ملازم کی بیوہ کا وزیراعلیٰ پنجاب سے محکمہ تعلیم کے ان اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جو میرے خاوند کے پینشن واجبات کی راہ میں رکاوٹ حائل کررہے تھے ۔چوک سرور شہید سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روز چوک سرور شہید چک نمبر 578/TDAکے رہائشی محمد عامر کی32سالہ بیوی حسینہ بی بی کی اپنی نند سے بچوں کی لڑائی پر تلخ کلا می ہو گئی جس پر حسینہ بی بی نے غصہ میں آکر گھر میں مو جود کا لا پتھر پی لیا ، جس پر اسکی حالت غیر ہو گئی حسینہ بی بی کو فوری طور THQلیول ہسپتال چوک سرور شہید لایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی زندگی بچانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اپنی زندگی کی بازی ہار گئی ، پو لیس تھا نہ سرور شہید نے مو قع پر پہنچ کر ضروری کاروائی شروع کر دی،اور لا ش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو بجھوا دی گئی ، پو لیس نے حسینہ بی بی کے والد محمد حسین کو بھی فوری بلا لیا ہے تا کہ کاروائی مکمل کی جا سکے ۔پولیس تھانہ سرورشہید مصروف تفتیش ہے۔