حوثی باغیوں کے پاس ایرانی میزائلوں کی موجودگی کے ٹھوس ثبوت ہیں، برطانیہ
لندن(این این آئی)برطانیہ نے واضح کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کے پاس ایرانی ساختہ میزائلوں کی موجودگی کے ناقابل تردید اور ٹھوس شواہد موجود ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ میں برطانیہ کے نائب مندوب جوناتھن آلن نے ’ٹوئٹرپر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ اب اس میں کوئی شک باقی نہیں رہا کہ یمن کے حوثی باغی ایرانی ساختہ میزائل اور ہتھیار استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حوثیوں کے پاس موجود میزائلوں کے’کی بورڈ‘ فارسی میں، ان پر لکھا کارخانے کا نام ایرانی اور ماڈیولر ویلڈنگ میتھڈ بھی ایرانی ہے۔