جنوبی افریقہ: سونے کی کان میں پھنسے 955 کان کنوں کو نکال لیا گیا
جوہانسبرگ (بی بی سی ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ میں سونے کی ایک کان میں پھنس جانے والے تمام 955 کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ یہ کان کن بدھ کی رات سے کان میں بجلی بند ہو جانے کے باعث پھنسے ہوئے تھے۔ ’تمام کارکنوں کو باہر نکالا جا چکا ہے۔ ترجمان کے مطابق ’کان کنوں کو پانی کی کمی اور ہائی بلڈ پریشر کا سامنا تھا تاہم خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔