امریکہ دنیا بھر میں ہمارے شہریوں کو گرفتار کر رہا ہے: روس
ماسکو (این این آئی) روسی حکومت نے اپنے شہریوں کو سفری انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بیرون ملک سفر کا فیصلہ سوچ کر کریں کیوں کہ امریکہ دنیا بھر سے روسی شہریوں کو چن چن کر حراست میں لے رہا ہے۔ انتباہ میں کہا گیا کہ روسی شہریوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ کسی بھی دوسرے ملک میں انہیں امریکی درخواست پر مقامی حکومتیں حراست میں لے سکتی ہیں ۔