• news

بھارت آئندہ مالی سال کے دوران نیپال کو 6 ارب 60 کروڑ روپے کی مالی امداد دے گا

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی حکومت آئندہ مالی سال کے دوران نیپال کو 6 ارب 60 کروڑ روپے کی مالی امداد دے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کا اعلان بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلے نے پارلیمنٹ میں مالی سال 2018-19 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔ یہ خطیر رقم نیپال میں مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ بھارتی حکومت نئے مالی سال کے دوران نیپال کو پولیس اکیڈمی کیلئے 188.8ملین روپے کی مالی امداد دے گا۔مالی امداد دینے کا اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا جب بھارتی وزیر خارجہ کٹھمنڈو کے دورے پر ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت سب سے زیادہ مالی امداد بھوٹان کو دیتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن