• news

سبزہ زار: تاوان کیلئے اغوا ہونیوالا پراپرٹی ڈیلر چھری کے وار سے قتل

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ سبزہ زار کے علاقہ سے تاوان کیلئے اغوا ہونیوالے پراپرٹی ڈیلر کو چھری کے وار سے قتل کردیا گیا۔ مقتول کے اہل خانہ نے 5 لاکھ روپے تاوان بھی ادا کردیا تھا جبکہ قتل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔ مقتول طاہر پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتا تھا۔ گزشتہ روز وہ گھر سے جمعہ کی نماز کی ادائیگی کیلئے نکلا اور دیر تک واپس نہ آیا تو اہل خانہ نے بہت تلاش کیا لیکن اس کے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور مقدمہ درج کرا دیا گیا تاہم اغوا کاروں نے اہل خانہ سے مغوی کی بازیابی کیلئے 30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، بعدازاں اہل خانہ نے 5 لاکھ تاوان بھی دیدیا اسکے باوجود اغوا کاروں نے پراپرٹی ڈیلر کو چھریاں مار کر قتل کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن