• news

مریم اورنگزیب چین چلی گئیں ثقافتی معاہدہ پر دستخط ہونگے

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین چلی گئیں۔ اس دوران پاک چین ثقافتی معاہدے پر دستخط ہونگے۔ وزیر مملکت چین کے ثقافتی وزیر لویو شوکانگ کی دعوت پر دورہ کر رہی ہیں دورہ چین کے موقع پر میڈیا کے مختلف شعبوں میں تعاون کو زیربحث لایا جائے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ثقافت اور اطلاعات کے شعبوں میں تعاون سے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار فلم پروڈکشن اور براڈ کاسٹ پالیسی پر کام ہو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن