• news

تحریک انصاف کاسینٹ کے انتخابات میں مولانا سمیع الحق کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

پشاور(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ ماہ ہونے والے سینٹ کے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام(س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے آئندہ انتخابات کیلئے مذہبی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل کو انتخابات سے قبل بڑادھچکا لگا ہے اور آئندہ عا م انتخابات کیلئے مذہبی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل میں جمعیت علماء اسلام (س)اتحاد حصہ بننے کی امیدیں ختم ہو گئیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مولانا سمیع الحق کے مدرسہ کو 30 کروڑٖ روپے بھی مختص کئے ہیں جبکہ گزشتہ سال نومبر میں مولانا سمیع الحق اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ بنی گالا میں ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ بھی کیا جس کی مولانا سمیع الحق نے میڈیا پر خود تصدیق کی ہے کہ آئندہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام(س)پاکستان تحریک کی حمایت کرے گی ۔اس سے قبل جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مولانا سمیع الحق کو متحدہ مجلس عمل کا حصہ بنانے کے لئے سینیٹر مولانا عطاء الرحمن کو ٹاسک دیا تھا کہ وہ مولانا سمیع الحق کو آئندہ انتخابات میں مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کا حصہ بنائیں جس میں وہ ناکام رہے ۔

ای پیپر-دی نیشن