ریجنل ون ڈے کپ میں آج چار میچ کھیلے جائیں گے
لاہور(نمائندہ سپورٹس) ریجنل ون ڈے کپ میں آج مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں فیصل آباد اور راولپنڈی کی ٹیمیںمقابل ہوں گی۔دوسرے میچ میں کراچی وائٹس اور اسلام آباد کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ تیسرے میچ میںلاہور بلیوز اور فاٹا کے درمیان مقابلہ ہوگاجبکہ چوتھے میچ میں لاہور وائٹس اور پشاو کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔