ترک سکیورٹی فورسز نے مزید 3 پاکستانیوں کو سخت سردی میں ٹھٹھر کر مرنے سے بچالیا
انقرہ(آئی این پی)ترک سکیورٹی فورسز نے3 پاکستانیوں کو سخت سردی میں ٹھٹھر کر مرنے سے بچالیا تاہم فراسٹ بائٹ کے باعث ہاتھ اور پیر کی انگلیاں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ترک اخبار الصباح کے مطابق حمزہ محمد راجو، ساجد حاجی جان اور قاسم زاہد یورپ جانے کیلئے ایران کے راستے ترکی میں داخل ہوئے تھے۔انسانی سمگلر انہیں صوبے اگدر میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ترک سکیورٹی فورسز نے تینوں پاکستانیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔