• news

جڑانوالہ: لڑائی جھگڑے پر پٹرول چھڑک کر بیوی کو زندہ جلا ڈالا

جڑانوالہ (نما ئندہ نوا ئے وقت+ نامہ نگار) روز روز کی لڑائی خاوند نے پٹرول چھڑ ک کر بیوی کو زندہ جلا ڈالا۔ متوفیہ ایک بچے کی ماں تھی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 69ر۔ب کے آفاق احمد کی گھر میں اہلیہ شمائلہ بی بی سے آئے روز معمولی بات پر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز بھی دونوں کے مابین تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ طیش میں آکر آفاق نے قریب پڑا ہوا پٹرول شمائلہ پر انڈیل دیا اور آگ لگادی اور سفاکی کا مزید مظاہرہ کرتے ہوئے باہر سے کنڈی لگا دی، شمائلہ اندر آگ کی لپٹوں میں چیخیں مارتی زخمی ہوگئی۔ آگ کے شعلوں میں لپٹ پر وہ شدید زخمی ہوگئی جسے برن یونٹ میں لے جایا گیا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسی۔ متوفیہ ایک بچے کی ماں تھی پولیس نے قتل شوہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن