تھر : غذائی اور دیگر امراض میں مبتلا مزید 7 بچے جاں بحق
تھر (این این آئی) تھر میں غذائی قلت اور دیگر امراض میں مبتلا مزید 7 بچے انتقال کرگئے۔ رواں ماہ مرنیوالے بچوں کی تعداد 10ہوگئی۔ محکمہ صحت تھرپار کر کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے سبب مزید 7 بچے انتقال کرچکے ہیں۔انتقال کرنے والے بچوں میں 4 نومولود جس میں3 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ3 بچوں کی عمریں ایک ماہ سے 2سال کے درمیان تھیں اور گزشتہ 3 دنوں میں اب تک 10 بچے انتقال کرچکے ہیں ۔