ایون فیلڈ ریفرنس، دو گواہوں کے ویڈیو لنک سے بیانات پر تحریری حکم جاری، ہائی کمشنر یقینی بنائیں دبائو میں نہ ہوں: احتساب عدالت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) احتساب عدالت نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کے معاملہ پر دو گواہوں کے بیانات ویڈیو لنک پر ریکارڈ کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ جج محمد بشیر نے 12 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں گواہوں رابرٹ ریڈی اور راجہ اختر کے بیانات ویڈیو لنک سے ریکارڈ کئے جائیںگے۔ گواہوں کا لندن میں پاکستانی ہائی کمشن سے بیان ریکارڈ کیا جائیگا۔ پاکستانی ہائی کمشنر خود موجود رہ کر ہائی کمشن میں گواہوں کی شناخت کریں گے۔ پاکستانی ہائی کمشنر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ گواہ کسی دبائو میں نہ ہوں۔
حکم نامہ