حافظ سعید‘ صلاح الدین سمیت 7 حریت رہنمائوں کیخلاف چارج شیٹ مکمل
نئی دہلی(کے پی آئی) بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کے الزام میں متحدہ جہاد کونسل سربراہ سید صلاح الدین اور جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور حریت کانفرنس کے 7 رہنمائوں کے خلاف بھارتی عدالت میں چارج شیٹ کی کارروائی مکمل ہو گئی ہے۔8 مارچ کو مقدمے کی سماعت ہو گی جبکہ عدالت نے حکم دیا ہے چارج شیٹ میں شامل افراد کو چارج شیٹ کی کاپیاں فراہم کی جائیں۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے جج ترن شراوت کی عدالت میں چند دن قبل چارج شیٹ داخل کی تھی عدالت نے چارج شیٹ قبول کرتے ہوئے سماعت کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔