• news

جرمنی: مقامی جوڑ ے کی شکایت، مسجد میں لائوڈ سپیکر پر اذان دینے کی پابندی عائد

برلن (آن لائن)جرمنی کی مقامی عدالت نے مقامی جوڑے کی شکایت پر مسجد میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کردی۔ ڈورٹمنڈ کے نواحی قصبے اوہر ایرکنشویک میں واقع مسجد میںسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کردی گئی۔ مسجد سے 600 میٹر دور رہنے والے 69 سالہ ہانس یوآخم لیہمان نے اپنی بیوی کے ہمراہ مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ مؤقف میں ہرزہ سرائی کی کہ اذان میں الفاظ کے ذریعے عقائد کا اظہار کیا جاتا ہے اور اذان سننے والے کو نماز میں شرکت کے لیے مجبور کیا جاتا ہے، بالخصوص جمعے کے روز لاؤڈ سپیکر پر دی جانے والی اذان ان کے مسیحی عقائد اور مذہبی آزادی کے منافی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن