متنازعہ میمو آئینی بحران کا خدشہ ہے، ڈیموکریٹس: ایف بی آئی نے ٹرمپ کے الزامات مسترد کردئیے
واشنگٹن (آئی این پی‘ آن لائن )ڈیموکریٹ پارٹی کے سینئر ارکان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ متنازع میمو کو بہانہ بنا کر امریکی صدارتی انتخاب میں مبینہ طور پر روس کے ملوث ہونے کے بارے میں کی جانے والی تفتیش کے سپیشل کونسل کو نوکری سے برخاست نہ کریں، ایسا کرنے سے ایسا آئینی بحران کھڑا ہو جائے گا جو اس سے پہلے صدر نکسن کے دور میں ہوا تھا ، یہ میمو ایک شرمناک کہانی ظاہر کرتا ہے، میمو جاری کرنے کا مقصد صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے روس سے مبینہ تعلقات کے بارے میں جاری تفتیش میں خلل ڈالنا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے سینئر ارکان نے ٹرمپ کو خبردار کیا ہے متنازع میمو کو بہانہ بنا کر امریکی صدارتی انتخاب میں مبینہ طور پر روس کے ملوث ہونے کے بارے میں کی جانے والی تفتیش کے سپیشل کونسل کو نوکری سے برخاست کرنے سے ایسا آئینی بحران کھڑا ہو جائے گا جو اس سے پہلے صدر نکسن کے دور میں ہوا تھا۔میمو ایک شرمناک کہانی ظاہر کرتا ہے۔ڈیموکریٹس نے اس بارے میں کہا ہے کہ میمو جاری کرنے کا مقصد صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے روس سے مبینہ تعلقات کے بارے میں جاری تفتیش میں خلل ڈالنا ہے۔وائٹ ہاس نے کہا ہے کہ میمو کی اشاعت کے باوجود ڈپارٹمنٹ آف جسٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔اس میمو میں توجہ صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم میں شامل خارجہ پالیسی کے ماہر کارٹر پیج پر ہے جن پر ایف بی آئی نے برقی ذرائع استعمال کرتی ہوئے نظر رکھی تھی۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے جانبداری کے الزامات اور تنقید کا نشانہ بنائے جانے کو مسترد کردیا ہے۔ایف بی آئی اے کے ڈائریکٹر کرس رے نے سٹاف کے نام میمو میں کہا کانگریس اور صدر ٹرمپ کی جانب سے ایف بی آئی پر لگائے گئے جانبداری کے الزامات کو نظرانداز کردیں، کیونکہ باتیں بنانا آسان ہوتا ہے اور اصل اہمیت کام کی ہے جو آپ لوگ کررہے ہیں۔میمو میں مزید میں کہا گیا گزشتہ 9 ماہ آپ لوگوں نے بہت کچھ برداشت کیا جو پریشان کردینے والا ہے، لیکن میں ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے کام سے پوری طرح مخلص ہیں اور میں اپنے تمام سٹاف ممبران کے ساتھ ہوں اور ان کا دفاع کروں گا۔