• news

امریکہ‘ اسرائیل اور بھارت‘ کبھی افغانستان امن قائم نہیں ہونے دینگے: حافظ حسین احمد

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت ، افغانستان میں کبھی امن قائم نہیں ہونے دیں گے کیونکہ قرآن حکیم کے مطابق یہودو نصاریٰ کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے افٖغان حکومت استعمار کے ایسے چنگل میں پھنس گئی ہے کہ اپنے محسن ملک کو بھول گئی ہے اسلام دشمن قوتیں افغان حکومت کو استعمال کررہی ہیں، امریکہ، اسرائیل اور بھارت پر مشتمل شیطانی مثلث ، دنیا میں بدامنی، دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پائمالی کو فروغ دے رہی ہیں افغانستان کو پاکستان کے خلاف کسی شیطانی محاذ کا حصہ نہیں بننا چاہیے یہ خود ان کے اپنے بھی مفاد میں ہے انہوںنے کہا کہ قرآن مجید کا حکم بھی ہے اور پیغمبر اکرمؐ نے اپنے آخری وقت میں مظلوموں اور غریبوں کاساتھ دینے اور نماز قائم کرنے کے ساتھ، یہود ونصاریٰ کی سازشوں سے بھی باخبر اورہوشیار رہنے کا حکم دیا تھاان خیالات کااظہارانہوںنے الفجریونٹ کے امیرمولاناگل کرم اورمولانامحمدطاہرتوحیدی کی قیادت میں وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،حافظ حسین احمدنے کہاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر سے مربوط ہے، مظلوم کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے، مسئلہ کشمیر و فلسطین کے مستقل حل کیلئے امت مسلمہ کو ایک موقف اختیار کرنا ہوگا، یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور طریقے سے منایا جائیگا انہوںنے کہاکہ اس وقت پوری دنیا باالخصوص اسلامی دنیا مختلف چیلنجز کا سامناکررہی ہے سب سے اہم مسئلہ اسلامی ممالک میں امن کا فقدان ہے جہاں مختلف حیلوں، بہانوںاور سازشوں کے ذریعے مختلف مسائل پیدا کرکے عوام کو باہم لڑانے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ او آئی سی، عرب لیگ سمیت دیگر تنظیموں کو فعال کرنے کیلئے مسلم حکمرانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن