مصطفی کمال اور فاروق ستار الطاف حسین کے ساتھی ہیں: قادر مگسی
ہالار (نامہ نگار) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ مصطفی کمال فاروق ستار الطاف حسین کے ساتھی ہیں مردم شماری غلط ہوئی ہے سندھ حکومت نادرا کے ساتھ مل کر مردم شماری کرائے بنگالی، برمی، پنجابی، پختون سندھ خالی کرکے اپنے علاقوں میںجائیں پارلیمنٹ میں 70 سال سے اصلاحی قوانین کے بجائے کرپشن کے ذریعہ لوٹ مار کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے 1970 میں بحال ہونے والی جمہوریت کو ضیاء الحق اور مشرف نے تباہ کردیا۔ عوام زرداری نواز شریف سمیت تمام مفاد پرستوں کو مسترد کرکے مڈل کلاس کا انتخاب کریں۔