بچی کو بیٹی سمجھ کر ساتھ کھڑا کیا‘ تنقید کرنے والے انسان نہیں حیوان ہیں سینیٹر نثار محمد کا وائرل ویڈیو پر ردعمل
لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نثار محمد نے سوشل میڈیا پر اپنے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو پر عوام کے شدید غم و غصے کے اظہار پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بچی کو اپنی بیٹی سمجھ کر خود سے قریب کیا تھا۔فیس بک پیج پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جب احتجاجی مظاہرے میں پہنچے تو وہاں بچی اسٹیج پر خطاب کر رہی تھی۔انہوں نے دعویٰ کیا لڑکی اور ان کی 4 بہنوں کی جانب سے اپنے بھائی کی جدائی پر کی گئی تقریر سے وہاں موجود افراد پر گہرا اثر پڑا تھا جبکہ چند افراد جذبات میں رونے بھی لگے تھے۔انہوںنے بتایا لڑکی کی تقریر کے بعد خود خطاب کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کو اپنے ساتھ سٹیج پر کھڑے ہونے کے لیے بلایا تھا۔ بچی کی تقریر پر میں خود اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا تھا جس کی وجہ سے مجھے تقریر کرنے میں دشواری ہوئی جس کے بعد میں نے بیٹھ کر تقریر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔سینیٹر نثار محمد نے تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یہ کس قسم کے لوگ ہیں، یہ انسان نہیں حیوان ہیں۔