نوازشریف کو وزیراعظم کا عہدہ مفلوج لگ رہا تو مضبوط بنانے کیلئے آئینی ترمیم کرالیں: یوسف رضا گیلانی
ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم کا عہدہ نوازشریف کو کمزور اور مفلوج لگ رہا ہے تو وہ پارلیمنٹ میں اسے مضبوط بنانے کے لئے آئینی ترامیم کرالیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مخدوم جاوید ہاشمی کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔