پاکستان 2050 ء تک آبادی کے لحاظ سے 5 واں بڑا ملک بن جائیگا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’موسمیاتی تبدیلی‘‘ کے بارے میں اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان 2050 ء تک آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن جائیگا۔ آئی پی سی سی کی پانچویں رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی عالمی اوسط سے زیادہ ہو سکتی ہے جس سے گلیشیر متاثر ہوں گے، بارشوں کا پیٹرن بھی متاثر ہو گا۔ پاکستان کا ارادہ ہے کہ 2030 ء تک ’’گرین ہاؤس گیسز‘‘ کے نقصانات میں 20 فیصد تک کمی کرے گا۔ تاہم اس کیلئے لاگت 40 ارب ڈالر ہو گی۔ اس رقم کا زیادہ تر انحصار گرانٹس ملنے پر ہے۔