وزیراعلیٰ بلوچستان کا کھلی کچہری میں شکایت لیکر آنیوالی معذور خاتون کیلئے 50 ہزار امداد کا اعلان
کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کھلی کچہری میں آنے والی معذور خاتون کی شکایت پر فوری عمل کرتے ہوئے 50 ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز ایک 45 سالہ خاتون شکایت لیکر آئی تھی کہ اس کے بیٹے کو چار سال سے تنخواہ نہیں ملی ہے اور وہ سخت مالی پریشانی کا شکار ہے۔