دوسری جنگ عظیم کا 450 کلووزنی بم سوراخ کرکے ناکارہ بنادیا گیا
ہانگ کانگ (بی بی سی) ہانگ کانگ میں دوسری جنگ عظیم کے دوران گرایا گیا بم برآمد ہونے سے افراتفری مچ گئی ساڑھے چار سو کلو وزن والا یہ بم وان چائی ضلع کے ایک تعمیراتی علاقے میںملا تھا بم ملنے کے بعد اس کے گرد علاقے سے سب سے پہلے تقریباً چار ہزار سے زیادہ افراد کا انخلا کیا گیا اس کے بعد بم کو ناکارہ بنانے کے ماہرین کی ایک ٹیم نے اسے بے اثر کر دیا ۔جس جگہ پر یہ بم ملا تھا وہاں کسی زمانے میں برطانوی کالونی ہوا کرتی تھی جس پر 1941ء سے 1945ء تک جاپانی فوج کا قبضہ تھا۔