کشمیریوں کے حقوق کیلئے عالمی سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے: چودھری برجیس
ملتان (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر برائے کشمیر امور چودھری برجیس احمد نے کہا ہے کہ ہم نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر رہا ہے آج لندن کینیڈا اور دیگر یورپی ممالک میں وہاں کے عوام کشمیریوں پر مظالم کے خلاف سراپا احتجاج بن چکے ہیں ہم کشمیر یوں کے حقوق کے لئے عالمی سطح پر جدوجہد کو جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مخدوم جاوید ہاشمی کی بیٹی کی شادی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں ہر جگہ سڑکوں کا جال بچھا یا جا رہا ہے لوڈ شیڈنگ الوداع ہو رہی ہے اور ترقی کا پہیہ تیز ہو رہا ہے ملک کو تیزی سے آگے بڑھتا دیکھ کر مالف سیاسی جماعتیں خوف زدہ ہیں وہ اس رفتار کو روکنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں مگر وہ ناکام رہینگے ۔
چودھری برجیس