• news

کوہاٹ: عاصمہ قتل کیس کے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کا ایک اور قریبی ساتھی گرفتار

کوہاٹ (نامہ نگار)کوہاٹ میں عاصمہ رانی قتل کیس میں مزید اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزمان کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم شاہ زیب کو زیر حراست ملزم صادق اللہ آفریدی کی نشاندہی پر کوہاٹ کے علاقہ کے ڈی اے سے گرفتارکیا گیا ہے۔پولیس نے واردات میں استعمال ہونیوالا آلہ قتل تیس بور پستول بھی برآمد کرلیا ہے ۔ادھر زیر حراست ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے جن میں سے ایک ملزم صادق اللہ کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ ملزم شاہ زیب کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔حراست میں لیا گیاسہولت کار کے ڈی اے کا رہائشی اورملزمان مجاہد اللہ اور صادق اللہ کا قریبی دوست ہے جو مقتولہ کی نقل وحرکت کے متعلق ملزمان کو معلومات فراہم کرتا رہا جبکہ ارتکاب جرم کے بعد ملزم مجاہد اللہ کو بیرون ملک فرار کرنے میںبھی ملوث رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن