یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تقریب آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ہوگی
لاہور(خبرنگار) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان میں یوم یکجہتیٔ کشمیر کے سلسلے میں آج ساڑھے دس بجے خصوصی نشست منعقد ہورہی ہے۔ نشست کی صدارت چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ نشست کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔