• news

ہوبارٹ ہریکینز کو شکست‘ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

ایڈیلیڈ (سپورٹس ڈیسک) ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے ہوبارٹ ہریکینز کو شکست دے کر بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 202رنز بنائے ۔ ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم پانچ وکٹوں کے نقصان پر 177رنز بناسکی ۔ ویمنز ایونٹ کا ٹائٹل سڈنی سکسرز نے اپنے نام کرلیا ۔ فائنل میں پرتھ سکارچرز کی ویمنزٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 99رنز پرپویلین لوٹ گئی ۔ سڈنی سکسرزویمنز نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پرپورا کر کے ٹائٹل جیت لیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن