ڈوپنگ میںپابندی کا شکار روسی کھلاڑیوں کو دعوت نہیں دینگے : تھامس بیچ
پیانگ چنگ (سپورٹس ڈیسک) انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے چیف تھامس بیچ نے کہا ہے کہ روسی کھلاڑیوں پر ڈوپنگ کیس کے بعد پابندی کے خاتمے کے فیصلے سے مایوسی اور حیرانگی ہوئی تھی ۔ 64سالہ جرمن چیف نے کہا کہ ہم ایسے فیصلے کی توقع نہیں کر رہے تھے ۔اولمپک آفیشلز نے کھیلوں کی ثالثی عدالت سے کہا تھا کہ فیصلے کی وضاحت کی جائے۔ عدالت نے کہا تھا کہ کھلاڑیوں کے پیش کئے گئے شواہد کافی نہیں ہیں ۔ جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چنگ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں تین دن باقی ہیں ۔ کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی اور فروری کے اختتام تک تمام ملزموں کو رہا کر دیا گیا ۔ کیسز کے حوالے سے جو فیصلہ کیاگیا اس سے متفق نہیں ہیں ۔ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمیں فوری طور پر اندرونی انفراسٹرکچر کے حوالے سے اصلاحات کی ضرورت ہے ۔فیصلہ کیخلاف اپیل کا سوچ رہے ہیں ۔ فیصلہ کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ پابندی کا شکار کھلاڑیوں کوونٹر اولمپک میں شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔ روس کے صرف شفاف کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی جائیگی ۔ برطانوی اولمپک کمیٹی کے رکن ایڈم پین گلی نے فیصلہ کو کھیلوں کیلئے سیاہ دن قرار دیا اور کہا کہ دھوکے بازوں اور چوروں کو کھیلوں کی اجازت دی گئی ہے ۔