• news

پاکستان سکواش فیڈریشن نے قومی ٹیم کے کوچ فہیم گل کو عہدے سے ہٹا دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سکواش فیڈریشن نے قومی سکواش ٹیم کے کوچ فہیم گل کوان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ فہیم گل کو قومی سکواش ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ فہیم گل کا فیڈریشن سے معاہدہ مارچ میں ختم ہو نا تھا مگر پاکستان سکواش فیڈریشن نے فوری طور پر ان کا معاہدہ ختم کردیا ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کی طرف سے معاہدے ختم کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے فہیم گل کا کہنا تھا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن نے بغیر کوئی وجہ بتائے ان کا معاہد ہ ختم کیا ہے جوکہ سراسر ناانصافی ہے۔ فہیم گل نے اعلان کیا کہ اگرسکواش فیڈریشن نے اپنے فیصلے پر نظرثانی نہ کی تو وہ اپنے قومی و بین الاقوامی کوچنگ کے تما م سرٹفکیٹس کو عوام کے سامنے آگ لگادیں گے ۔فہیم گل کا کہنا تھا کہ اس ملک میں کوالیفائیڈ اور پروفیشنل لوگوں کی کوئی قدر نہیں ہے ۔ واضع رہیکہ فہیم گل کو ماضی میں بھی 2 مرتبہ کوچنگ کے عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن