3 روزہ گڈ گورننس اینڈ لیڈرشپ کورس اختتام پذیر
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والا تین روزہ گڈ گورنس اینڈ لیڈر شپ کورس اختتام پذیر ہو گیا۔ تین روزہ کورس میں صوبائی کھیلوں کی تنظیموں کے آفیشلز نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن تھے جنہوں نے کورس کے شرکا میں سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر سیکرٹری پی او اے خالد محمود، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ بھی موجود تھے۔ عارف حسن کا کہنا تھا کہ اس کورس کا مقصد کھیلوں کے آفیشلز کو آئی او سی چارٹر اور گڈ گورنس اینڈ لیڈر شپ کے متعلق آگاہ کرنا تھا۔ سید عارف حسن نے ادریس حیدر خواجہ کی کوششوں کی تعریف کرنا ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں نے کامیاب کورس کا انعقاد ہوا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔