• news

بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے سیریز کا پہلا ٹیسٹ بچا لیا

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش نے سری لنکا کیخلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بچا لیا ۔ میزبان ٹیم کو آخری دن اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 119رنز درکار تھے جبکہ سات وکٹیں باقی تھیں ۔بلے بازوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری دن کھیل کے اختتام تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر 307رنز بنائے ۔ مومن الحق نے 105رنز بنائے ۔ وہ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ۔ لٹن داس نے 94‘تمیم اقبال نے اکتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ رنگنا ہیراتھ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ مومن الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 513رنز بنائے تھے جبکہ سری لنکا نے پہلی اننگز 713رنز نو کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کی تھی ۔مومن الحق کسی بھی ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے ۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 176اور دوسری میں 102رنز بنائے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن