• news

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی خصوصی طیارے کے ذریعے قازقستان روا نہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی کو گزشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے قازقستان بھجوا دیا گیا ۔ دو روز قبل آنے والی فیفا فٹبال ٹرافی کو لاہور کے تین مختلف مقامات پر شہریوں کو دیکھانے کیلئے نمائش کیلئے رکھا گیا تھا اور شائقین فٹبال کی کثیر تعداد نے فیفا فٹبال ٹرافی کا ان تینوں مقامات پر نظارہ دیکھا کزشتہ روز فیفا فٹبال ٹرافی کا دورہ لاہور مکمل ہونے کے بعد ٹرافی کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے الماتے کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن