• news

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہاکی میلہ، سابق اولمپئنزکی شرکت

لاہور (سپورٹس رپورٹر) یوم کشمیر کے موقع پر لاہور میں ’’ہاکی میلہ‘‘ سابق اولمپئنز عاطف بشیر اور دانش کلیم نے کہا کہ کشمیروں کے ساتھ یکجہتی کیلئے قومی کھیل کا انتخاب پیغام کو مزید مضبوط کر دیتا ہے۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے یوم کشمیر کے موقع پر قومی کھیل ہاکی کا میلہ منعقد کیا جس میں لاہور کے مختلف گرلز اور بوائز کلبوں نے شرکت کی۔ کشمیروں بھائیوں کے ساتھ یکہجتی کیلئے اتوار کی چھٹی کے باوجود مقابلوں میں حصہ لینے اور دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں سکولوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات شریک ہوئیں۔میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مقابلوں کے مہمان خصوصی شہرہ آفاق ہاکی کھلاڑی عاطف بشیر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کے ساتھ محبت، یکہجتی کیلئے قومی کھیل کے کے میلے کا انتخاب شاندار ہے۔ اولمپئین دانش کلیم نے کہاکہ ایسے مقابلوں کا انعقاد نوجوان نسل کو یوم کشمیر کی آگاہی دینے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ہماری ہمدردیاں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن