• news

پی ایس ایل‘ سکیورٹی کیلئے سٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل 11 فروری کو ہوگی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)) پاکستان سپر لیگ کا تھرڈ ایڈیشن پورے آب و تاب سے شروع ہونے کو ہے۔ پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کی نظریں پی ایس ایل پر جمی ہیں جس میں کرکٹ کا بخار ایک سو چار تک پہنچے گا۔ بائیس فروری سے یو اے ای میں کرکٹ کا رنگا رنگ میلہ لگے گا۔ سنسنی خیز مقابلوں کے ٹکٹس کی فروخت بھی شروع کردی گئی ہے۔ لاہور میں کامیابی کے بعد پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا جہاں بڑے میچ کی بڑی تیاریاں زور و شور سیجاری ہیں۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سٹیج بھی سجے گا۔ چھکے چوکوں کی برسات ہوگی اور شائقین اپنے سٹارز کو براہ راست دیکھیں گے۔ ہنگامی بنیادوں پر کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے سٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل 11 فروری کو ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سندھ حکومت دونوں ہی 25 مارچ کے فائنل میچ کیلئے پر عزم نظر آرہے ہیں

ای پیپر-دی نیشن