ہر سال ملک میں 2لاکھ کینسر مریضوں کا اضافہ‘ تمباکو نوشی بڑی وجہ: ماہرین
اسلام آباد (این این آئی) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال کینسر کے لگ بھگ دو لاکھ مریض سامنے آرہے ہیں جس کی بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کینسر کے موذی مرض سے 29 فیصد مریض علاج کیلئے بروقت ہسپتال نہیں پہنچ پاتے جبکہ 30 فیصد کینسر کے آخری سٹیج پر ہسپتال کا رخ کرتے ہیں ٗپاکستان میں جگر ٗمنہ ٗ چھاتی ٗ بڑی آنت اور دماغ کا کینسر زیادہ پایا جاتا ہے ٗڈاکٹروں کے مطابق تمباکو نوشی کینسر پھیلانے کا بڑا ذریعہ ہے جس کی روک تھام اشد ضرور ی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صحت مند طرز زندگی، متوازن خوراک اور وزن پر کنٹرول سے کینسر کا خدشہ کم ہوسکتا ہے۔ ہیپاٹائٹیس سی کے مریض جگر کے کینسر میں زیادہ مبتلا ہورہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر پر قابو پانے کیلئے علاج و معالجہ کی مکمل سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔