• news

پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کا آئندہ دور پرسوں بیجنگ میں ہوگا

اسلام آباد(آئی این پی/زنہوا)آزادنہ تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) فیزIIکیلئے پاکستان اور چین کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور پروگرام کے مطابق بدھ کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوگا ، وزارت تجارت کے ایک اہلکارنے کہا ہے کہ حکومت چین کی بڑی مارکیٹ تلاش کرنے کے مقصد کے پیش نظر ایف ٹی اے مذاکرات کیلئے تیاری کررہی ہے ۔چین نے حال ہی میں آزادانہ تجارتی معاہدے بارے معطل مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی پیش کش کی تھی ، توقع ہے کہ اس سے تصفیہ طلب امور حل ہوجائیں گے۔اہلکار نے مزید کہا ہے کہ حکومت مقامی صنعت کو تحفظ دینا چاہتی ہے جسے فی الوقت ایف ٹی اے -فیز Iکی وجہ سے خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ 10بلین ڈالر ہے چین سے درآمدات قریبا 12بلین ڈالر ہیں جبکہ پاکستان کی برآمدات صرف 2بلین ڈالر ہیں ۔اہل کار نے کہا وزارت کو امید ہے کہ آئندہ مذاکرات میں تجارتی معاہدہ ۔IIکو پاکستان کی حمایت میں ڈالا جاسکے گا۔دونوں ممالک تین سال گزرنے کے باوجو ایف ٹی اے کے تحت ڈیوٹی میں کمی کے دوسرے مرحلے پر کوئی معاہدہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن