• news

اورنج ٹرین کے دوزیرزمین سٹیشنزعالمی میعار کے ہونگے: خواجہ حسان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب کے مشیر اور سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے بتایا ہے کہ شاہراہ قائداعظم پر زیر زمین تعمیر کئے جانے والے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے سنٹرل سٹیشن کا نام تبدیل کر کے جی پی او سٹیشن کر دیا گیا ہے۔ یہ سٹیشن 22کنال اراضی پر محیط ہے اور اس کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ سٹیشن کی چھت ڈالنے کے لئے کھدائی شروع کر دی گئی ہے اور 15مارچ تک اس کام کو مکمل کر لیا جائے گا۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے زیر زمین راستے کی تعمیر کے لئے جی پی او‘ سپریم کورٹ رجسٹری اور سینٹ انڈریوز چرچ کے قریب پائلنگ کا کام خوش اسلوبی سے مکمل کر لیا گیا ہے ‘موج دریا مزار کے احاطے میں یہ کام جلد ہی شروع کیا جا رہا ہے - اورنج لائن میٹر وٹرین کے24سٹیشن بالائے زمین جبکہ دو زیر زمین ہیں جو سب بین الاقومی معیار کے مطابق تیار کئے جا رہے ہیں -اس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو سفر کی آرام دہ اور معیاری سہولت دستیاب ہو گی -وہ گزشتہ روز جی پی او چوک اور جین مندر کے علاقے میں زیر زمین تعمیر ِکئے جانے والے دو سٹیشنوں اور میٹرو ٹرین کے انڈر گرائونڈ راستے کے تعمیراتی کام کے معائنے کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے-

ای پیپر-دی نیشن