• news

پنجگور : سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

پنجگور (نیشن رپورٹ) پنجگور کے علاقے چتکان میں سڑک کنارے کھڑے موٹرسائیکل میں نصب بم کے دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق، 7 راہگیر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول بم موٹرسائیکل میں نصب کرکے شہداء چوک کے قریب ٹائر شاپ کے قریب سٹرک پر کھڑی کردی۔ گاڑی میں سوار قبائلی رہنما کامران مینگلوہاں سے گزرے تو انہیںنشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تاہم کامران مینگل اورانکے بھائی سلیمان اسماعیل سمیت 8 افراد بشیر احمدشہباز اور انکے رشتہ دار عمرجان شدید زخمی ہوئے جبکہ راہگیر پرنس حبیب اللہ، ہارون، خداداد، پرویزاحمد اور تین سال کا بچہ زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔کامران مینگل کا بھائی سلیمان اسماعیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔ 2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔

ای پیپر-دی نیشن