ساڑھے 4برس میں کشمیر کمیٹی کے 8اجلاس‘ بجٹ دیگر کمیٹیوں سے زیادہ‘ سفارتی کانفرنس بلانے میں ناکام رہی: ذرائع
اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی خصوصی کشمیر کمیٹی کی کارکردگی، ساڑھے چار سالوں میں کشمیر کمیٹی کے کل آٹھ اجلاس ہوئے، 2017 میں کشمیر کمیٹی کا صرف ایک اجلاس منعقد ہوا،خصوصی کشمیر کمیٹی کا بجٹ قومی اسمبلی کی دیگر کمیٹیوں سے زیادہ اور سالانہ بجٹ ساڑھے پانچ کروڑ ہے۔کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن وفاقی وزیر کے برابر مراعات لے رہے ہیں، ذرائع کے مطابق مسئلہ کشمیر پر وعدے کے مطابق سفارتی کانفرنس بلانے میں بھی کمیٹی ناکام رہی ۔کمیٹی کا کام صرف مذمتی بیانات ، پریس ریلیز جاری کرنے تک محدود ہوچکا ہے۔