• news

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نا مہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ پراپرٹیز کیس کی سماعت آج ہوگی۔احتساب عدالت نمبر1کے جج محمد بشیرمقدمے کی سماعت کریں گے۔سماعت میں ایون فیلڈ پراپرٹیز کیس میں دائر نیب کے ضمنی ریفرنس کے گواہوں کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے گا، گواہان راجا اختر،رابرٹ ریڈلے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشن میں بیٹھ کر بیان ریکارڈ کرائیں گے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے ضمنی ریفرنس میں غیر ملکی گواہوں کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے قلمبند کرنے سے متعلق نیب کی درخواست منظور کرلی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن