• news

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس عدم دلچسپی کا شکار، پی پی کا کوئی رکن نہ آیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی عدم دلچسپی کا شکار رہا ہے، جبکہ پیپلزپارٹی کا کوئی رکن اجلاس میں شریک ہی نہیں ہوا، اجلاس میں ارکان اسمبلی کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کی قرارداد تو منظور کر لی گئی تاہم ارکان اسمبلی کی حاضری حیران کن حد تک کم رہی۔ گزشتہ روز کشمیر سے متعلق خصوصی اجلا س شروع ہوا تو ارکان کی تعداد 40کے قریب تھی جو آخر تک 60 سے نہ بڑھ سکی۔ پیپلزپارٹی کا کوئی رکن بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن